گریٹرنوئیڈامیں ماں اوربیٹی کاقتل،بیٹالاپتہ

murder-in-noida
ریاست اترپردیش کے گریٹرنوئیڈاویسٹ کے گورسٹی 2میں ایک ماں اوراس کی معصوم بیٹی کوبے رحمی قتل کاسنسنی خیزمعاملہ سامنے آیاہے۔ساتھ ان کے ساتھ رہ رہاان کا بیٹابھی لاپتہ بتایاجارہاہے۔جانکاری کے مطابق،ہتھیارے نے بیٹ سے پیٹ پیٹ کرقتل کیاہے۔لاش کے پاس ایک بیٹ پڑاہواملاجس پرخون کے نشان ہے اوردھاردھارہتھیاربھی ملاہے۔پولس نے لاش کوقبضے میں لے لیاہے اورمعاملہ کی جانچ شروع کردی ہے۔شروعاتی جانچ میں پتہ چلاہے کہ خاندان میں کل چارافرادہیں ،بیٹاگھرسے غائب ملاہے۔
پولس نے بتایاکہگورسٹی 2کے 11اینوکے فلیٹ نمبر1446میں 35سالہ انجلی اگروال اور12سالہ کنیکاکی لاشیں ملی ہیں۔وہیں بیٹے کا کچھ پتہ نہیں ہے۔گوتم بدھ نگر کے ایس ایس پی لوکمارنے بتایاکہ جب پولس موقع پرپہنچی تودروازے پرتالالگاہواتھا۔تالاتوڑکرجب اندرگئے توخاتون اوراس کی بیٹی کی لاشیں ملیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *