سابق کرکیٹرمحمدکیف 37برس کے ہوگئے

mohammad-kaif-puja
ہندوستانی ٹیم کے سابق کرکیٹرمحمدکیف آج یکم دسمبرکواپنا37واں جنم دن منارہے ہیں ۔ہندوستان کے بہترین فیلڈروں میں سے ایک محمدکیف کوبھلے ہی کرکٹ سے دوری بنائے گیارہ سال ہوچکے ہیں ،لیکن انہوں نے اب تک ریٹائرمنٹ نہیں لیاہے۔1 دسمبر1980کوپیداہوئے کیف نے لو میرج کی تھی۔25مارچ 2011کومحمدکیف نے چپکے سے شادی کرلی تھی۔کیف نے ہمیشہ سے ہی اپنی پرسنل لائف کومیڈیاسے چھپارکھااورچارسال کی ڈیٹنگ کے بعدپوجایادوکے ساتھ شادی کرلی۔عیاں رہے کہ اس کی بیوی پوجایادوایک جرنلسٹ تھی ۔
ریاست اترپردیش کے نوئیڈاکی رہنے والی پوجاکوکیف نے چارسال ڈیٹ کیا اورپھردونوں نے شادی کرلی۔دونوں کی ملاقات ایک پارٹی میں کامن فرینڈکے ذریعہ ہوئی تھی۔پوجااس وقت ایک ایونٹ مینجمنٹ کمپنی میں کام کرتی تھی ۔بتایاجارہے کہ پہلی ملاقات میں ہی دونوں اچھے دوست بن گئے اوربات چیت کاسلسلہ شروع ہوگیا۔چارسال ڈیٹنگ کرنے کے بعددونوں نے پرائیویٹ تقریب میں شادی کرلی اوراس شادی کی خبرصرف خاندان اورکچھ قریبی دوستوں کی ہی تھی۔دونوں کوایک بیٹااورایک بیٹی ہے ۔اسٹارکرکیٹرکی بیوی ہونے کے بعدبھی پوجاہمیشہ لائم لائٹ سے دوررہتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *