کانگریس لیڈرمنی شنکرایرنے پی ایم مودی کی زبردست تنقیدکی

mani-shankar-and-modi
کانگریس کے سینئرلیڈرمنی شنکرایرنے وزیراعظم نریندرمودی پرزودارحملہ کیاہے۔پی ایم مودی پرلفظی حملہ کرتے ہوئے منی شنکرایرکچھ زیادہ ہی جذباتی ہوگئے۔منی شنکرایرنے پی ایم مودی کونیچ قسم کا آدمی تک کہہ دیا۔نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، کانگریس لیڈرایرنے کہاکہ’مجھے لگتاہے کہ یہ آدمی بہت ہی نیچ قسم کا آدمی ہے۔اس میں کوئی تہذیب نہیں ہے اورایسے موقعوں پراس قسم کی گندی سیاست کرنے کی کیاضرورت ہے؟‘کانگریس کے سینئرلیڈرنے پی ایم مودی کے ذریعہ ڈاکٹرامبیڈکرانٹرنیشنل سینٹرکے افتتاح کے دوران دےئے گئے بیان کے حوالہ میں یہ بات کہی۔پی ایم مودی نے آج 7دسمبرکوسینٹرکے افتتاح کے دوران اپنے خطاب میں بنانام لئے کانگریس پرجم کرنشانہ سادھاتھااورکہاکہ ایک خاندان کے فائدے کیلئے ڈاکٹرصاحب کے کارناموں کوبھلانے کی کوشش کی گئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *