مہاراشٹرکے معروف بی جے پی ایم پی کاپارٹی اورلوک سبھاسے استعفیٰ

patole
مہاراشٹرکے معروف رکن لوک سبھاناناپٹولے نے پی ایم اورمودی کے طریقہ کارسے ناراض ہوکربی جے پی اورلوک سبھادونوں سے استعفیٰ دے دہاہے۔ان کا یہ استعفیٰ کسانو کے ایشوکے تعلق سے ہے۔ان کااستعفیٰ اس لحاظ سے بڑی اہمیت کا حامل قراردیاجارہاہے کہ کل گجرات میں پہلے مرحلے کی اسمبلی انتخابات سے صرف ایک دن قبل دیاگیاہے۔پٹولے کسانوں کے ایشوزکواندرون وبیرون پارلیمنٹ اٹھاتے رہے ہیں۔مبصرین کا کہناہے کہ پٹولے گرچہ مہاراشٹرسے تعلق رکھتے ہیں مگربی جے پی کے معروف لیڈرہونے کی حیثیت سے ان کے استعفیٰ کا اثرگجرات کے انتخابات پرپڑسکتاہے اوراس سے بی جے پی کے اندردبی ہوئی چنگاری کوپھرسے ابھرنے کا موقع مل سکتاہے۔
عیاں رہے کہ بھنڈاراگوندیاحلقہ سے 2014میں رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے تھے۔ان کے بارے میں یہ بھی اٹکلیں لگائی جارہی ہیں کہ وہ کانگریس میں جاسکتے ہیں۔گذشتہ ہفتہ کانگریس نائب صدرراہل گاندھی سے پٹولے ملے بھی تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *