کوئلہ گھوٹالے میں سابق سی ایم مدھوکوڑاقصورار قرار

madhu-koda-file-photo
کوئلہ گھوٹالے معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھوکوڑاکوعدالت نے قصوروار قرار دیاہے۔ اِس معاملے کا تعلق جھارکھنڈ میں راج ہارا نارتھ کوئلہ بلاک کولکاتا کی کمپنی ویسول کو دینے میں بے قاعدگیاں برتنے سے ہے۔مدھوکوڑاپربدعنوانی،دھوکہ دھڑی اوراپنے عہدہ کاغلط استعمال کرنے کاالزام ہیں۔دہلی کی خصوصی سی بی آئی کورٹ کے جج بھرت پراشرنے جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھوکوڑا،سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا،جھارکھنڈ کے سابق چیف سکریٹری اشوک کماربسواورایک دیگرکومجرمانہ سازش اورسیکشن 120بی،420اوردفعہ 409کے تحت قصوروارقراردیاہے۔ان سب کوجمعرات کوسزسنائی جائے گی۔ خصوصی عدالت نے جھارکھنڈ میں کوئلہ بلاک الاٹ کرنے کی بے قاعدگیوں کے معاملے میں جھارکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ مدھو کوڑا اور سابق کوئلہ سکریٹری ایچ سی گپتا کو قصوروار قرار دیا ہے۔ سی بی آئی کے خصوصی جج بھارت پراشار نے جھارکھنڈ کے سابق چیف سکریٹری اے۔کے۔بسو اور ایک پرائیویٹ کمپنی وینی آئرن اور اسٹیل اْدّیوگ لمیٹڈ یعنی ویسول کو بھی اِس معاملے میں مجرم قرار دیا ہے۔ اِن سب کو مجرمانہ سازش سمیت مختلف الزامات میں قصوروار قرار دیا ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *