آدھارلنک کی تاریخ میں مشروط توسیع

aadhar-link
مرکزی سرکارنے آج 7دسمبرکوسپریم کورٹ کوجانکاری دی ہے کہ مختلف سرکاری اسکیموں سے آدھارکولازمی طورسے لنک کرنے کی آخری تاریخ بڑھاکر31مارچ 2018کردی جائے گی۔لیکن یہ چھوٹ صرف ان لوگوں کودی جائے گی ، جن کے پاس اب تک آدھارنہیں ہے۔اٹارنی جنرل کے کے وینوگوپال نے سپریم کورٹ کوبتایاکہ اس سلسلے میں مرکزی سرکارجمعہ 8دسمبرکونوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔حالانکہ اٹارنی جنرل نے کورٹ کویہ بھی بتایاکہ ڈیڈلائن آگے بڑھادےئے جانے کے باوجودموبائل نمبرکوآدھارسے لنک کروانے کی ڈیڈلائن سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق 6فروری 2018ہی رہے گی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *