چارہ گھوٹالے معاملے میں لالویادوقصوروار،3جنوری کوسزاسنائی جائے گی

lalu-parsad-yadav
چارہ گھوٹالے معاملے میں سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے بہارکے سابق وزیراعلیٰ اور آرجے ڈی سربراہ لالوپرسادیادوکوقصوروارقراردیاہے۔3جنوری کولالوکوسزاسنائی جائے گی۔فیصلہ آنے کے بعدلالوپرسادیادوکوگرفتارکرلیاگیاہے۔وہیں اسی معاملے میں بہارکے سابق وزیراعلیٰ جگن ناتھ مشرا،دھروبھگت ،ودھاساگرنسادسمیت 6لوگوں کوبری کردیاہے۔جبکہ لالویادوسمیت 16لوگوں کوعدالت نے قصوروارپایاہے۔عدالت نے 950کروڑروپے کے چارہ گھوٹالے سے منسلک دیوگھرکوساگارسے 89لاکھ 27 ہزارروپے کی غیرقانونی نکالنے کے معاملے میں فیصلہ سنایاہے۔
عیاں رہے ناجائزطریقے سے روپے نکالنے کے اس معاملے میں لالوپرسادیادواوردیگرکے خلاف سی بی آئی نے مجرمانہ سازش، غبن ،فرضی واڑا،ثبوت چھپانے، عہدے کاغلط استعمال ،ودیگرسے منسلک تعزیرات ہنددفعات120بی، 409,418,420, 468, 471, 477اے، 201,511کے ساتھ بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ 13(1)(ڈی) اور13(2)کے تحت مقدمہ درج کیاتھا۔
بہرحال فیصلہ آتے ہی آرجے ڈی کے ترجمان منوج جھاکی جانب پریس کانفرنس کے ذریعے سوال پرسوال اٹھائے گئے۔آرجے ڈی نے کہاکہ غیرقانونی کلےئرنس پرجس نے ایف آئی آرکیاہے اسی کوجیل بھیج دیاگیا۔اس کے پیچھے پوری طرح سے بی جے پی کی سازش ہے۔ہمیں پوری طرح عدلیہ پربھروسہ ہے۔اس ملک کوصرف دولوگ چلارہے ہیں۔
واضح ہوکہ عدالت جانے سے قبل لالویادوپرسادنے صحافیوں سے کہاتھاکہ ہمیں عدلیہ پربھروسہ ہے اورمجھے ضرورانصاف ملے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *