ممبئی انڈینس کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈ س نے ٹیم کوچھوڑا

jonty-rhodes
تین بارانڈین پریمئرلیگ(آئی پی ایل) کا خطاب جیتنے والی ممبئی انڈینس نے ٹیم کے فیلڈنگ کوچ جونٹی روڈس سے ناطہ توڑلیاہے۔ اب ممبئی نے ان کی جگہ پرآنے والے 2018سیزن کیلئے نیوزی لینڈ کے جیمس پیممنٹ کے ساتھ معاہدہ کیاہے۔فرانچائیزی کے ذریعہ جاری کئے گئے بیان کے مطابق ،جونٹی روڈس اپنے کاروبارکیلئے زیادہ وقت دیناچاہتے ہیں۔نیوز18کے مطابق، ٹیم کے مالک آکاش امبانی نے روڈس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ روڈس ممبئی انڈینس کے مضبوط دیواررہے ہیں۔ان کی خدمات کوالفاظ میں ظاہرنہیں کیاجاسکتاہے۔ہم ان کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اورانہیں مستقبل کیلئے دعاکرتے ہیں کہ وہ ہمیشہ ممبئی انڈینس کے خاندان کا حصہ رہیں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *