جے این یو : شہلا راشد کو ٹویٹ کرنے پر ملا نوٹس

shehla-rashid
جواہر لال نہرو یونیورسٹی( جے این یو) نے جے این یو طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید سے کہا ہے کہ وہ ٹویٹر پر کئے گئے اپنے دعوؤں کی جانچ کیلئے پراکٹر کے سامنے پیش ہوں۔ شہلا رشید نے اپنے ٹویٹر پوسٹ میں یونیورسٹی کیمپس میں انٹرنیٹ سینسر شپ کی بات لکھی تھی۔ یونیورسٹی کی جانب سے جانچ کئے جانے کو شہلا رشید اور دیگر طلبہ نے انوکھا قرار دیا ہے۔
notice
ویب پورٹل نیوز18کے مطابق،جے این یو طلبہ یونین کی سابق نائب صدر شہلا رشید نے کہا ہے کہ وہ 19 دسمبر کو پراکٹر کے سامنے پیش نہیں ہوں گی کیونکہ ان کے ٹویٹ کے سلسلے میں یونیورسٹی انتظامیہ جانچ کا اختیارنہیں رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر یہ پہلا نوٹس ہے جو کسی کو سوشل میڈیا پوسٹ کیلئے ملا ہے۔
شہلا راشدنے چیف پراکٹر کے دفتر سے سات دسمبر کو جاری ہونے والے نوٹس کی تصویر بھی ٹویٹر پر پوسٹ کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یہ نوٹس کل ای میل سے ملا۔ تاہم اس سلسلہ میں جے این یو کے چیف پراکٹر کوشل کمار اور رجسٹرار پرمود کمار نے فون کا جواب نہیں دیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *