بی جے پی ایماندارہے تو2019میں بیلٹ پیپرسے ووٹنگ کرائے:مایاوتی

maywati
یوپی بلدیاتی ا نتخابات میں بی جے پی کی جیت پربی ایس پی سربراہ مایاوتی نے مرکزی سرکارپرنشانہ سادھاہے۔بی ایس پی سپریمومایاوتی نے کہاکہ بی جے پی ایماندارہے توالیکٹرانک ووٹنگ مشین(ای وی ایم)کااستعمال بندکرکے بیلٹ پیپرسے انتخابات کرائے۔انہو ں نے کہاکہ اگربی جے پی ایماندارہے اورجمہوریت پریقین رکھتی ہے تواستعمال کوبندکرے اوربیلٹ پیپرسے انتخابات کروائے۔انہو ں نے کہاکہ 2019میں لوک سبھاانتخابات ہونے ہیں،اگربی جے پی کویقین ہے کہ عوام ان کے ساتھ ہے تووہ بیلٹ پیپرسے الیکشن کرائے ۔انہوں نے کہاکہ میں دعوے کے ساتھ کہتی ہوں کہ 2019میں بیلٹ پیپرووٹنگ ہوئی توبی جے پی دوبارہ اقتدارمیں نہیں آئے گی۔
قابل توجہ ہے کہ یوپی بلدیاتی انتخابات میں بی جے پی کے بعدبی ایس پی نے ہی بہترکارکردگی کا مظاہرہ کیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *