ہماچل پردیش :وزیراعلیٰ کولیکربی جے پی میں ہنگامہ جاری

himachal-pradesh
ریاست ہماچل پردیش میں اکثریت کے ساتھ آنے والی بی جے پی میں وزیراعلیٰ کولیکرگھمسان جاری ہے۔یعنی ہماچل پردیش کا اگلاوزیراعلیٰ کون ہوگااس پرتذبذب قرارہے۔شملہ میں میٹنگ ہورہی ہے۔وہیں دھومل حامیوں کا ہنگامہ چل رہاہے۔بی جے پی اپنے ہی رکن اسمبلی کوریاست کانیاوزیراعلیٰ منتخب کرسکتی ہے۔ایسے میں پارٹی پانچ باررکن اسمبلی منتخب ہوئے جے رام ٹھاکرکواس عہدے کی دوڑکی سب سے آگے دیکھاجارہاہے۔
ذرائع کے مطابق ،کورکمیٹی کی میٹنگ جہاں چل رہی ہے اس کے باہربی جے پی کے حمایت یافتہ پی ایم مودی کے حمایت میں مظاہرہ کررہے ہیں۔ان کامطالبہ ہے کہ پی ایم مودی منتخب ہوئے رکن اسمبلیوں میں سے وزیراعلیٰ منتخب کرے۔نرمل سیتارمن اورنریندرسنگھ تومرپارٹی کے نومنتخب رکن اسمبلیوں سے ملنے کیلئے آج شملہ پہنچے ۔وہ دنوں ان کے خیال جاننے اورایک نئے سی ایم کے نام پرعام رائے بنانے کیلئے آئے ہیں۔پارٹی کے سینئرلیڈرنے بتایاکہ پارٹی میں اس بات پرزوردیاجارہاہے کہ ایک نومنتخب ریاست میں سرکارکی قیادت کرے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *