عظیم الشان نعتیہ مقابلہ وانعامی جلسہ منعقد

عوامی ایکتا اور مجلس مسابقہ دہلی کے زیر اھتمام سیلم پور برہمپوری میں کونعتیہ مقابلہ وانعامی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس میں سو سے زائد مدرسوں واسکول کے طلبہ وطالبات نے جوش خروش کے ساتھ حصہ لیا پروگرام کے کنوینر مولانا جاوید صدیقی قاسمی نے کہا نعتیہ مقابلہ کا مقصد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عشق ومحبت اور عقیدت میں رسوخ پیدا کرنے کے علاوہ مدرسوں واسکول کے طلبہ کی صلاحیت میں مزیداضافہ کرنا ہے ۔
نظامت کے فرائض انجام دیتے ہوے نائب کنوینر حکیم عطاء الرحمٰن اجملی نے کہا اللہ رب العزت کی توفیق وسعادت ہی سے ہم یہ نعتیہ پروگرام منعقد کر رہے ہیں مدارس واسکول کے ذمہ داران اور طلباء وطالبات کثیرتعداد میں یہاں موجود ہیں صرف اللہ کی رضا کے لئے جمع ہوے ہیں ۔
آج کے پروگرام میں لڑکوں میں اول پوزیشن کا انعام پانے والے محمد کیف پچکویاں روڈ نئی دہلی اور لڑکیوں میں جویریہ مظفر نگر اول انعام حاصل کرنے والی رہیں
اس موقع پر مولانا اسلام الدین قاسمی نائب صدر جمعیتہ علماء دہلی, مولاناداؤدامینی نائب صدر جمعیتہ علماء دہلی چودھری متین احمد, حاجی اشراق خان ایم ایل اے, حاجی ناظم علی, پروفیسر عبدالحق, پروفیسر جینا, حاجی سوبے دین, ڈاکٹر راشد, حاجی سید سہیل,قاری شاہد مظفرنگر, ڈاکٹرتنویرگوہر, ڈاکٹرتحسین, مولانا حسین احمد قاسمی, مولاناقاسم شمسی, مولانایوسف قاسمی, محمد ریاض جدید فاؤنڈیشن, قاری آس محمد مظفرنگر, ستبیر بہادر گڑھ, مولانا امتیاز, محمد آصف سر, قاری رحمت اللہ ,قاری خلیل مجددی,مولاناخلیل قاسمی, قاری
فضل الرحمٰن ,قاری عبدالوحید فیضی, حاجی مزمل, محمد شاداب, راشد, فیضان, آصف, سلمان صادق, رضوان کے علاوہ علاقے وقرب جوار کے ذمہ داران ,عوام ,خواتین بڑی تعدادمیں شریک تھیں
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *