جرمنی سفارت خانہ نئی دہلی کے وفدنے جامعہ ملیہ اسلامیہ کادورہ کیا

jmi
جرمنی سفارت خانہ ،نئی دہلی سے اینیٹ بیسلر،کونسلر ہیڈ آف ایمبیسڈر آفس اوراسٹیفن لین زنگر،کونسلرہیڈ آف سائنس اینڈ ٹکنالوجی نے شعبہ اسلامک اسٹڈیز،جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ کیا اور شعبہ کے اساتذہ سے ملاقات کرتے ہوئے باہمی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ یہاں اس لیے حاضر ہوئے ہیں کہ شعبہ کی علمی و تحقیقی سرگرمیوں اور اس کے نصاب و تعلیم سے واقف ہو سکیں۔مؤخر الذکر نے جرمنی کی ان یونی ورسٹیوں کامختصر تعارف پیش کیا جن میں شعبہ اسلامک اسٹڈیز قائم ہیں اورعلوم اسلامیہ میں تعلیم و تحقیق کا کام جاری ہے۔ مہمانوں نے جامعہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے ساتھ علم و تحقیق کے میدان میں باہمی تعاون کے لیے مستقل رابطے کے قیام کی خواہش کا اظہاربھی کیا ۔
پروفیسر محمد اسحق،صدر شعبہ اسلامک اسٹڈیز نے مہمانوں کا استقبال کیا اورجامعہ ملیہ اسلامیہ کے ساتھ شعبہ کا تعارف کرایا۔ساتھ ہی علوم اسلامیہ میں یہاں کی جانی والی علمی وتحقیقی سرگرمیوں کا بھی ذکر کیا۔موصوف نے جرمن یونی ورسٹیز اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبہ اسلامک اسٹڈیز کے باہمی تبادلہ کی مہمانوں کی طرف سے پیش کردہ تجویز کی تائید کرتے ہوئے اساتذہ اور ریسرچ اسکالر کے باہم علمی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
پروفیسر اقتدار محمد خاں،سابق صدر شعبہ نے کہا کہ جرمنی کے طلبہ اورہندوستان کے طلبہ کے درمیان تعلیمی میدانوں میں تبادلہ فکر و عمل، افادہ اور استفادہ کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہندوستان اور جرمنی کے تعلیمی اداروں کے درمیان تعلقات مزیدمضبوط و مستحکم ہوں گے۔
اس موقع پرشعبہ اسلامک اسٹڈیز کے اساتذہ پروفیسر سید شاہد علی، جنید حارث،ڈاکٹر محمدمشتاق، ڈاکٹرمحمد ارشد،ڈاکٹر محمد خالد خان،ڈاکٹر عمر فاروق،ڈاکٹر وارث مظہری ،ڈاکٹر خورشید آفاق، اسامہ شعیب علیگ ،نجم السحر،ڈاکٹر جاوید اختراور محمد تحسین زماں موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *