فرح خان علی نے کیاایودھیاتنازعہ پراڈوانی کوٹویٹ

farha-khan-ali
بالی ووڈ کے مشہوراداکارسجنے خان کی بیٹی فرح خان نے ایودھیا بابری مسجدتنازعہ کولیکرایک ایساٹویٹ کیاہے، جس میں بی جے پی کے سینئرلیڈرلال کرشن اڈوانی کونشانہ بنایاگیاہے۔ایودھیامعاملے میں انہو ں نے اپنے ٹویٹراکاؤنٹ پرلکھاہے کہ لال کرشن اڈوانی ،ایسے شخص جنہو ں نے ایودھیامیں اپنی یاتراکے دوران ہندوستان کوبانٹے کی جانب میں آگ لگادی تھی، ا سکے بعدبابری مسجدکوتوڑدیا۔جس نے ہندوستان کے وزیراعظم بننے کا خواب دیکھاتھا، لیکن ایساکچھ نہیں ہوسکا اورایک بوڑھاآدمی ہے جوکہ اب ٹوٹے ہوئے خوابوں کے ساتھ رہناپڑرہاہے۔جب آپ اچھے کام نہیں کرتے ہیں توآپ کے ساتھ بھی اچھانہیں ہوتا۔
واضح ہوکہ آج یعنی 6دسمبرکوایودھیامیں بابری مسجدشہیدہوئے 25سال ہوگئے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق،فرح نے یہ ٹویٹ دیرشب کوکیا۔فرح کے اس ٹویٹ پرکئی یوزرس نے اپنے ردعمل بھی دےئے ہیں۔کئی لوگ ان کے ٹویٹ کے حمایت میں دکھے ،جبکہ کچھ نے اس کے خلاف اپنی بات رکھی ۔عیاں رہے کہ پیشے سے فرح ڈیزائنرہیں اورخودکی فائن جولری ویب سائٹ چلاتی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *