فیس بک کے مالک کی بہن رینڈی کے ساتھ فلائٹ میں جنسی زیادتی

randi
فیس بک کے مالک مارزکربرگ کی بہن رینڈی زکربرگ نے الاسکاایئرلائنس سے شکایت کی ہے کہ ان کے اسٹاف نے فرسٹ کلاس کے مسافرکوان کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے سے نہیں روکا۔شکایت پرایئرلائنس کاکہناہے کہ وہ اس کی جانچ کررہے ہیں۔عیاں رہے کہ رینڈی فیس بک کے فاؤنڈرس میں شامل رہی ہیں، ایک وقت میں وہ کمپنی سے جڑی ہوئی تھیں۔
لاس انجیلاس سے میکسیکوجارہی ا س فلائٹ میں ہوئی واقعہ کودنیاکے سامنے لانے کیلئے رینڈی نے سوشل میڈیاکاسہارالیا۔سےئٹل واقع اس ایئرلائن کورینڈی نے ایک لیٹرلکھ کراس کی شکایت کی۔انہو ں نے لکھاکہ ساتھ میں بیٹھاایک شخص انہیں بیحدبے آرام محسوس کررہاتھا۔انہوں نے آگے لکھاکہ وہ آدمی خاتون سے جڑے بیحدبھدے کمنٹس کررہاتھاجس سے صورتحال اوربھی خرات ہوتی جارہی تھی۔باوجوداس کے اسے روکانہیں گیابلکہ فرسٹ کلاس میں اسے لگاتارشراب دیتے جارہے تھے۔انہوں نے لکھاکہ ملز م شخص جہازمیں سوارہورہی خواتین کی جسمانی بناوٹ پربھی لگاتاربھدے تبصرہ کررہاتھا۔بہرکیف تنگ آکرجب رینڈی نے اس کی شکایت جہازملازمین سے کی ،تب انہو ں نے ماحول کوہلکے میں لیتے ہوئے کہاکہ وہ شخص ان کا پرمانینٹ کسٹمرہے۔
ریندی کا کہناہے کہ ملزم کوتمیزسے پیش آنے کے بجائے انٹنڈنٹس نے رینڈی کوپلین کے پیچھے کی سیٹ پربیٹھ جانے کوکہا۔رینڈی نے ایساہی کرنے کا من بنایالیکن بعدمیں انہیں لگاکہ جب ان کی غلطی نہیں ہے تب انہیں اپنی سیٹ کیوں چھوڑنی چاہئے۔ان کا کہناتھاکہ چھیڑخانی ان کے ساتھ ہورہی ہے، جس کا مطلب یہ تھاکہ کارروائی ان کے ساتھ نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان کے ساتھ ہونی چاہئے جوغلط ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *