دہلی، این سی آر اور اتراکھنڈ میں زلزلہ کے تیز جھٹکے

earthquake
دہلی این سی آرسمیت شمالی ہندوستان کے کئی علاقوں میں 6دسمبرکورات میں تقریباً 9بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلہ کامرکزاتراکھنڈکے دہرہ دون کے پاس بتایاجارہاہے۔ زلزلہ کے تیز جھٹکے کچھ سکینڈ کیلئیمحسوس کئے گئے، جس کے بعد لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ کے جھٹکے قومی راجدھانی دہلی کے ساتھ ساتھ این سی آر میں بھی محسوس کئے گئے۔ہندوستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کی شدت 5.5 تھی۔اتراکھنڈ کے چمولی،اترکاشی، نئی ٹہری، دہرادون ، ہریدوارسمیت ریاست میں زلزلے کے تیزجھٹکے محسوس کئے گئے۔جانکاری کے مطابق قریب دس سیکنڈتک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔وہیں بعض لوگوں کا کہناہے کہ جھٹکے دوبارمحسوس کئے گئے۔تاہم فی الحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *