پروفیسر ڈاکٹر شیریں رئیس کی بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت

Dr-Shirin-Rais
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی(اے ایم یو) کے شعبۂ اقتصادیات کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر شیریں رئیس نے’’تجارت و ترقی‘‘ کے موضوع پر دہلی اسکول آف اکنامکس، دہلی یونیورسٹی کے زیر اہتمام منعقد بین الاقوامی ورکشاپ میں شرکت کی۔ ورکشاپ میں لندن اسکول آف اکنامکس، یونیورسٹی آف واروِک (یوکے)، بِرک بیک یونیورسٹی آف لندن، ورلڈ ٹریڈ انسٹی ٹیوٹ (یونیورسٹی آف برن) اور دیگر اداروں کے ممتاز اسکالرس شریک ہوئے اور اپنے خیالات ظاہر کئے۔تجارت و ترقی کے موضوع پر کئی اہم مقالے پیش کئے گئے ۔ اس کے بعد پینل مباحثہ میں تجارت و ترقی کے امور پر تبادلۂ خیال ہوا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *