ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ یونانی طبّی کانگریس یوتھ وِنگ کے قومی صدر منتخب

dr-obaidullah
آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی قومی مجلس عاملہ نے ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ کو آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس یوتھ وِنگ کا قومی صدر نامزد کیا ہے۔ حسب ضابطہ تنظیم ہذا اُن کے عہدہ کی میعاد تین سال کی ہوگی۔ ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ ’ڈاکٹر بیگس ایڈوانس یونانی ہربل کلینک اینڈ حجامہ سنٹر‘ چنئی کے منیجنگ ڈائرکٹر ہیں۔ انہیں طب یونانی کے میدان میں بہترین کارکردگی اور گراں قدر خدمات کے اعتراف میں کرناٹکایونانی ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹرسٹ، بنگلور کی جانب سے Award for Youth Icon of Unani System of Medicine” ” 21 مئی 2017 میں سرفراز کیا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ ملک و بیرون ملک میں حجامہ کی ٹریننگ اور فروغ طب یونانی کے اعتراف میں یونیورسل پیس فیڈریشنز انٹرنیشنل یو این نے بھی انہیں “Ambassdor for Peace” کے لیے نامزد کیاہے۔ ڈاکٹر سیّد احمد خاں (سکریٹری جنرل، آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس) نے جاری بیان میں کہا کہ دنیا میں ہر کامیاب تحریک کے پیچھے اخلاص اور نوجوانوں کا ہاتھ رہا ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر محمد عبیداللہ بیگ نوجوان یونانی طبیبوں کی رہبری کرتے ہوئے طب یونانی کے روشن مستقبل میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *