اتراکھنڈ کے مدرسوں میں سنسکرت کی تعلیم کا مطالبہ

Madarsa-file-photo
بی جے پی ریاست اتراکھنڈمیں 207مدرسوں سے منسلک مدرسہ ویلفیئرسوسائٹی (ایم ڈبلیوایس) کے چیئرمین سبط نبی نے وزیراعلیٰ تریویندرسنگھ راوت سے ایک مکتوب میں مطالبہ کیاہے کہ ریاست کے مدارس میں سنسکرت تعلیم کا نظم کیاجائے،جبکہ ریاستی مدرسہ ایجوکیشن بورڈ جن سے 297مدارس ملحق ہیں، کے ڈپٹی رجسٹراراخلاق احمدانصاری نے اس تجویزکو’ناقابل عمل‘کہہ کرانکارکردیاہے۔اخلاق انصاری کا کہناہے کہ مدرسہ بورڈ سنسکرت کونصاب میں شامل کرنے کیلئے تیارنہیں ہے۔انہو ں نے کہاکہ مدارس میں ہندی اورانگریزی قبل سے پڑھائی جارہی ہے جبکہ یہاں عربی یافارسی پڑھانالازمی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ سنسکرت کونصاب میں شامل کرنے کا مطالب ہے کہ عربی یافارسی کوڈراپ کیاجائے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *