’دنگل ‘گرل زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں بدسلوکی

zaira-waseem

بالی ووڈ اداکار عامرخان کی فلم’دنگل‘سے اپنی شناخت بنانے والی اور ’سیکریٹ سپراسٹار ‘اداکارہ زائرہ وسیم نے الزام لگایاہے دہلی -ممبئی فلائٹ میں ان کے ساتھ چھیڑچھاڑکی گئی۔اداکارہ زائرہ وسیم نے سوشل میڈیاویب سائٹ انسٹگرام پر’ویڈیواسٹوری‘کے ذریعہ کہاکہ ان کے پیچھے بیٹھے ایک ادھیڑعمرشخص نے انہیں چھیڑنے کی کوشش کی۔’وستارا‘فلائٹ میں ہوئے اس واقعہ کے بارے میں بتاتے ہوئے وہ ویڈیومیں مسلسل رورہی تھیں۔الزام ہے کہ فلائٹ کے ’کرو‘ممبر(اہلکار)نے شکایت کے باوجودان کی کوئی مددنہیں کی۔زائرہ نے بتایاہے کہ جب وہ سوگئی تھیں تب ان کی سیٹ کے پیچھے والی سیٹ پربیٹھاشخص ان کی پیٹھ اورگردن کورگڑرہاتھا۔وہ کہتی ہیں کہ یہ کوئی طریقہ نہیں ہے،کسی بھی لڑکی کیلئے محسوس کرنابیحدخوفناک ہے۔اس معاملے پرقومی ویمن کمیشن کی چیئرمین ریکھاشرمانے کہاکہ میں نے بھی ویڈیودیکھا،یہ بیحدخوفناک ہے۔اس کے بعدبھی فلائٹ اہلکارکوئی مددنہیں کی۔’وستارا‘ دعویٰ کرتی ہے کہ وہ ایسی چیزیں برداشت نہیں کرے گی لیکن حیران ہو ں کہ پھربھی ایساہوا۔
زائرہ کہتی ہے کہ وہ اس شخص کی فوٹوکھینچنے کی کوشش کررہی تھیں لیکن روشنی کم ہونے کی وجہ سے ایسانہیں کرسکیں۔زائرہ وسیم انسٹگرام کے لائیوویڈیومیں بتاتی ہیں کہ سب سے دس سے پندرہ منٹ چلا۔پہلے میں نے اس پورے واقعے کواگنورکرنے کی کوشش کی،لگاکہ فلائٹ ٹربولینس کی وجہ سے ایساہورہاہے لیکن جب سوکراٹھی توپایاکہ اس نے ان کے آرم ریسٹ یعنی سیٹ کے بغل میں ہاتھ رکھنے کی جگہ پربھی پاؤں رکھاہواتھا۔
وستاراایئرلائنس کا کہناہے کہ وہ معاملے کی جانچ کررہے ہیں۔ایئرلائن نے ٹویٹ کرکے کہاکہ ہم ایسے سلوک ومعاملے کوبالکل برداشت نہیں کریں گے ۔اس معاملے میں پولس رپورٹ درج کی گئی ہے یانہیں ،ابھی اس معاملے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔بہرکیف 17سالہ زائروسیم کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت ہواجب وہ دہلی سے وستاراکی فلائٹ سے ممبئی جارہی تھیں۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *