ڈانسرسپناچودھری اداکارابھے دیول کے ساتھ رومانس کریں گی

sapna-chaudhary-with-abhay-

 

ریلٹی شو’بگ باس سیزن11‘میں دھمال مچانے کے بعدہریانوی ڈانسرسپناچودھری کے ہاتھ ایک فلم لگی ہے۔اسلئے سپناچودھری اب فلموں میں ایکٹنگ کرکے جلوہ بکھیرنے کوتیارہیں۔انہوں نے اپنی فلم’نانوکی جانو‘کی شوٹنگ شروع کردی ہے،جس کی تصویریں سوشل میڈیاپردھوم مچاری رہی ہیں۔یہ فلم ایک سوپرنیچرل لواسٹوری ہے جس میں مشہورایکٹرابھے دیول اور’سٹی لائٹس ‘فیم ایکٹریس پترلیکھابھی ہوں گی۔سپناچودھری کی اس فلم کوفرازحیدرڈائریکٹ کررہے ہیں۔یہ فلم اپریل 2018میں ریلیزہوگی۔فلم کا پوسٹرپہلے ہی جاری کردیاگیاہے۔

 

 

 

 

چنندہ فلمیں کرنے والے ابھے دیول کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیوکرناسپناچودھری کے کریئرکیلئے اہم ماناجارہاہے۔اس سے پہلے سپناکاایک آئٹم نمبر’لوبائٹ‘ریلیزکیاجاچکاہے جسے کافی پسندکیاگیا۔یہ گانافلم ’بھانگوور‘کاحصہ ہے جو15دسمبرکوریلیزہونے جارہی ہے۔اس کے علاوہ سپناچودھری کے دوسرے آئٹم نمبر’ٹیٹو‘کابھی ٹیزرلانچ ہوچکاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *