کوئلہ گھوٹالہ:مدھوکوڑاکوتین سال کی سزاو25 لاکھ روپے جرمانہ

madhu-koda
کوئلہ گھوٹالہ کے قصورواراورجھارکھنڈکے سابق وزیراعلیٰ مدھوکوڑاکوسی بی آئی کی خصوصی عدالت نے تین سال جیل کی سزاسنائی ہے۔سزاکے علاوہ مدھوکوڑاپر25لاکھ روپے کاجرمانہ بھی لگایاہے۔کوئلہ گھوٹالہ میں قصوروارقراردیے گئے مدھوکوڑاکوآج 16دسمبرکوسزاسنائی ہے ،جس کے تحت عدالت نے انہیں تین سال کی سزاکافیصلہ کیا۔وہیں مدھوکوڑاکے علاوہ سابق کوئلہ سیکریٹری ایچ سی گپتاکوبھی تین سال کی سزاسنائی گئی ہے۔گپتاپرایک لاکھ جرمانہ لگانے کافیصلہ دیاگیاہے۔وہیں اس گھوٹالے میں شامل کمپنی وی آئی ایس یوایل پرعدالت نے 50لاکھ روپے کا جرمانہ لگایاہے۔اس معاملے میں دوسرے ملزموں کوبھی سزاسنائی گئی ہے۔ان میں وجے جوشی کوتین سال کی سزاکے ساتھ 25لاکھ روپے کا جرمانہ،اے کے بسوکوتین سال کی سزادیتے ہوئے ایک لاکھ روپ کا جرمانہ لگایاہے۔
عیاں رہے کہ 13دسمبرکوعدالت نے اس معاملے میں مدھوکوڑااوردوسرے ملزموں کوقصوروارقراردیاتھا۔ان پربدعنوانی،مجرمانہ سازش رچنے،دھوکہ دھڑی اوراپنے عہدہ کاغلط استعمال کرنے کا الزام تھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *