بہار:شوگرمل میں بائلرپھٹنے سے 5لوگوں کی موت

boiler-blast-in-bihar

ریاست بہارکے گوپال گنج کے ساسموساچینی مل میں بائلرپھٹنے سے 5مزدوروں کی موت ہوگئی ،جبکہ 10افرادجھلس گئے ہیں۔انہیں نزدیکی اسپتال میں داخل کرایاگیاہے۔اس حادثے میں زخمیوں کی تعدادبڑھ سکتی ہے۔پولس نے شوگرمل کے مالک کوگرفتارکرلیاہے۔
وزیراعلیٰ نتیش کمار نے اس حادثے پرافسوس کااظہارکیاہے۔حادثے میں ہلاک افرادکے اہل خانہ کوچار چارلاکھ روپے دینے کا اعلان کیاہے۔گناادیوگ اورلیبروسائل محکمہ کے جنرل سیکریٹری کوموقع واردات پرجاکرجانچ کرنے کا حکم دیاہے۔

 

 

 

 

بتایاجارہاہے کہ زخمی لوگوں کونازک حالت میں گوپال گنج صدراسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرایاگیاہے۔تین لوگوں کوپی ایم سی ایچ کیلئے ریفرکیاگیاہے۔جانکاری کے مطابق،یہ حادثہ گذشتہ رات 12بجے ہواہے۔گنے کی پیرائی کے دوران بوائلرٹینک میں جانے والی پائپ پھٹ گئی اورپائپ پھٹنے سے دھماکہ ہوا۔جس میں ٹینک کے نزدیک کام کررہے مزدورچپیٹ میں آگئے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *