بہاربندسے بہارکی سیاست گرم

bihar-closed
بالو(ریت)اورگٹّی بحران کی مخالفت میں راشٹریہ جنتادل (آرجے ڈی)کاآج 21دسمبر کو بہار بندہے۔بہاربندکولیکربہارکی سیاست بھی گرماگئی ہے۔آرجے ڈی نے بہاربندکوصحیح قراردیتے ہوئے سرکارکی غلط پالیسیوں کے خلاف حملہ بولاہے ۔وہیں برسراقتدار پارٹیوں نے اسے لالویادوکی پرانی نوٹنکی قراردیاہے۔بی جے پی لیڈرنندکشوریادونے کہاکہ سڑکوں پرآج پندرہ سال پہلے والا نظارہ دکھ رہاہے۔انہو ں نے کہاکہ ان لوگوں کوعام لوگوں کی تکلیفوں کاکوئی پرواہ نہیں ،سڑک جام سے ایمولینس پھنسے ہیں،مریض مررہے ہیں اوریہ لوگ نعرے بازی میں مصروف ہیں۔
وہیں تیج پرتاپ یادونے کہاکہ ہم غریب ،غرباء کے حق کی لڑائی لڑرہے ہیں اوراسلئے آج سڑکوں پراترے ہیں۔ہم نتیش کمارسے مانگ کرتے ہیں کہ وہ بالواورگٹی پراپنی پالیسی واضح کریں ۔نہیں توہم ٹریکٹرچلاناجانتے ہیں پٹنہ کے ڈاک بنگلہ چوراہاکوہی جوت دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ آل راؤنڈرہیں ،کچھ بھی کرسکتے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *