پردیومن قتل معاملہ میں بڑافیصلہ

pradyuman
پردیومن قتل معاملے میں آج 20دسمبرکوجووینائل جسٹس بورڈ(جے جے بی)نے بڑافیصلہ سنایاہے۔عدالت نے اس معاملے میں فیصلہ سناتے ہوئے کہاکہ 16سال کے ملزم طلبہ پربالغ کی طرح کیس چلے گا۔یعنی ملزم طلبہ پراگرالزام ثابت ہوتاہے تواسے عمرقیدسے لیکرپھانسی تک کی سزاہوسکتی ہے۔عیاں رہے کہ 8ستمبرکوگڑگاؤں کے ریان انٹرنیشنل اسکول کے باتھ روم میں سات سال کے پردیومن کاقتل کیاگیاتھا۔اس کے بعدہریانہ پولس نے معاملے کی جانچ کرتے ہوئے اسکول بس کنڈیکٹراشوک کوگرفتارکیاتھا۔اس معاملے کی جانچ جب سی بی آئی کوسونپی گئی توانہو ں نے خلاصہ کیاکہ پردیومن کاقتل اشوک نہیں بلکہ اسکول میں پڑھنے والے 11ویں کلاس کے طالبہ نے اس کا قتل کیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *