ساؤتھ افریقہ دورے کیلئے ونڈے ٹیم کااعلان،محمدسمیع کی ٹیم میں واپسی،شاردول کوملاموقع

Mohammed-Shami

ساؤتھ افریقہ دورے میں کھیلے جانے والے 6ونڈے میچوں کی سیریزکیلئے 17رکنی ہندوستانی ونڈے ٹیم کا اعلان کردیاگیاہے۔سری لنکاکے خلاف کھیلے ونڈے سیریزکے مقابلے ٹیم میں دوممبروں کابڑھایاگیاہے۔تیزگیندبازمحمد سمیع اورمہاراشٹرکے تیزگیندبازشاردول ٹھاکرکی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔بلے بازوں میں کوئی بدلاؤنہیں کیاگیاہے۔جبکہ دوسرے وکٹ کیپرکے طورپردنیش کارتک کوہی برقراررکھاگیاہے۔
ساؤتھ افریقہ دورے پرکھلاڑیوں میں وراٹ کوہلی(کپتان) ،روہت شرما(نائب کپتان)، شیکھردھون، اجنکیارہانے،شرےئس ایر، منیش پانڈے، کیدارجادھو، دنیش کارتک، مہندرسنگھ دھونی، ہاردک پانڈیا، اکشرپٹیل، کلدیپ یادو، یوجویندرچہل، بھونیشورکمار، جسپریت بمراہ، محمدسمیع اورشردل ٹھاکرشامل ہیں۔
حالانکہ، سری لنکاٹیم کے خلاف ونڈے اورٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل کئے گئے پنجاب کے سدھارتھ کول کوٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے۔ان کی جگہ شاردول ٹھاکرنے لے لی ہے۔ایسے میں یہ بھی سوال ہے کہ سدھارتھ کول کوٹیم میں کیوں لیاگیاتھا۔وہیں فٹنیس ٹیسٹ کرنے کے باوجودسریش رینااوریوراج سنگھ جیسے کھلاڑیوں کونظراندازکیاگیاہے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *