پیشاورکے ایگریکلچرٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پرحملہ میں9افرادہلاک

agriculture-training-institute
پاکستان کے پیشاورمیں واقع ایگریکلچرٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں آج یکم دسمبرکوبندوق دھاریوں نے اندھادھندگولیاں چلائیں۔اس میں حملہ میں 9لوگوں کی موت ہوگئی اور36سے زائدافرادزخمی ہوگئے ۔پولس کے مطابق ، جمعہ کی صبح تین بندوق دھاریوں نے برقع پہن ہوئے انسٹی ٹیوٹ میں گھسے۔فوج کے مطابق، جوابی کارروائی میں تین حملہ آورمارے گئے ہیں۔پولس کے مطابق ،حملہ آٹھ طلبااورایک آفس ملازم کی موت ہوئی ہے۔
پیشاورکے پولس چیف طاہرخان نے نیوزایجنسی رائٹرس کوبتایاکہ پولس اورکمانڈونے کیمپس کی گھیرابندی کرلی ہے۔ایک زخمی طالبعلم احتشام الحق نے رائٹرس کوبتایاکہ کیمپس میں 400میں سے 120طلباموجودتھے اورعیدمیلاالنبیؐ کی چھٹی پرگھرگئے تھے۔عیاں رہے کہ اس سے قبل 2014میں دہشت گردوں نے پیشاورکے آرمی اسکول پرحملہ کیاتھا،جس میں بڑی تعدادمیں طلباسمیت کل 141لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *