شلپاکی غلطی کوکبھی نہیں دیکھتے سلمان:عرشی خان

arhsi-salman
ریلٹی شو’بگ باس ‘کے گھرمیں اس ہفتے سبھی کنٹیٹنٹس کے گھروالے اورقریبی لوگ آئے تھے۔اس دوران شلپاکی ماں بھی آئی تھیں۔سب نے دیکھاکہ کیسے عرشی نے شلپاکی ماں کی توہین کی ۔عرشی کی اس حرکت کے بعدسوشل میڈیاپربھی لوگوں نے انہیں خوب لتاڑا۔سلمان خان بھی اب عرشی کوخوب سنانے والے ہیں۔دراصل،ویکینڈ کے وارکاایک پروموسامنے آیاہے جس میں دکھ رہاہے کہ سلمان ،عرشی کوکافی کچھ سناتے ہیں۔سلمان ،عرشی کوبتاتے ہیں کہ انہو ں نے شلپاکی ماں کے ساتھ اچھاسلوک نہیں کیا،جس کے بعدعرشی کوغصہ آجاتاہے اوروہ سلمان سے کہتی ہیں کہ وہ کبھی شلپاکی غلطی نہیں دیکھتے ۔ویڈیومیں سلمان کہتے ہیں’اب چپ ہوجاؤواہیات عورت،ایسے عرشی تم نے شلپاکوکہاتھا‘۔جس کے بعدعرشی کہتی ہیں کہ سلمان صاحب مجھے لگتاہے کہ آپ شلپاکی بات نہیں دیکھ پاتے ۔بس پھرکیاتھاسلمان بھی اپناغصہ نہیں روک پائے اوروکاس سے کہتے ہیں کہ وکاس مبارک،یہ ہے آپ کی کیپٹن چوائس۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *