حب الہندمیں پاکستانی نوجوان جیل گیا

hindustan-zindabad
پاکستان میں ہندوستان کے تئیں محبت کا اظہارکرناوہاں کے ایک نوجوان کومہنگاپڑگیاہے۔پاکستان میں خیبرپختوا کے ہری پورکے نوجوان کا صرف جرم اتناتھاکہ اس نے اپنے گھرکے باہردیوارپر’ہندوستان زندہ آباد‘ لکھاتھا۔میڈیارپورٹ کے مطابق،دی ڈیلی ایکسپریس کے 4دسمبرکوچھپی خبرمیں پولس کے حوالہ سے بتایاگیاہے کہ ہری پورکے علاقے میں واقع ایک گھرکی دیوارپر’ہندوستان زندہ آباد‘لکھاہواتھا۔یہ دیکھ کرمقامی شہریوں نے مبینہ طورپراعتراض کااظہارکیا،اس کے بعدکچھ لوگوں نے پولس میں اس کی شکایت کی،جس کے بعدنوجوان کوپولس نے گرفتارکرلیا۔پولس کے مطابق، ساجدشاہ کے خلاف پاکستانی پینل کوڈ کی دفعہ 505کے تحت ملک مخالف کا معاملہ درج کیاگیاہے۔
میڈیارپورٹ کے مطابق، نوجوان نے بتایاکہ وہ بالی ووڈ فلموں اورگانوں کا شوقین ہے اوراداکاربنناچاہتاہے ۔اب اسے جیل کی سزابھگتنی پڑسکتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *