اے ایم یووائس چانسلر نے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں کینٹین کا افتتاح کیا

AMU-VC-Prof-Tariq-Mansoor
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے وائس چانسلر پروفیسر طارق منصور نے آج یونیورسٹی کے ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں نئی کینٹین کا فیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹیو بلاک میں برسرِ کار ملازمین کے لئے کافی عرصہ سے کینٹین کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اور اس کینٹین کے شروع ہونے سے انھیںآسانی ہوگی۔ انھوں نے کہاکہ اس کینٹین کو آئندہ بڑی جگہ منتقل کیا جائے گا۔ اس موقع پر یونیورسٹی رجسٹرار پروفیسر جاوید اختر، فائننس افسر پروفیسر ایس ایم جاوید اختر، چیف پراپرٹی افسر میجر ارقم خاں اور پراپرٹی افسر محمد عارف کے علاوہ کینٹین کے منتظم محمد ارشد علی اور انتظامیہ کے دیگر اہلکار و ملازمین موجود تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *