موج پور جعفرآباد میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ

mushaira
الہند وکاس منچ کی جانب سے نزد شہید مسجد مین جعفرآباد روڈ وجے محلہ موج پور میں کل ہند نعتیہ مشاعرہ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت الحاج محمدرفیق انصاری اور نظامت معروف ناظم مجاہد حسنین حبیبی سیتا مڑھی بہار نے کی جس کا آغازمفتی محمد وسیم کی تلاوت کلام اللہ سے ہوا۔مہمانان خصوصی کے طور پر مفتی خلیل احمد قاسمی ،مفتی ذکاوت حسین قاسمی، مفتی محمد مبین قاسمی مفتی محمد وسیم قاسمی،سابق ایم ایل اے چودھری متین احمد ،مقامی کونسلر کے شوہر محمد ندیم سمیت بیشترائمہ مساجد نے شرکت کی۔
مولانا فرحت عمر قاسمی امام و خطیب شہید مسجد نے اپنے خطاب میں نعت کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نعت کاسننا حضرت محمدؐ کی سنت اور نعت کا پڑھنا صحابہ رضی اللہ تعالی ٰ عنہ کی سنت ہے ۔حضرت حسّان بن ثابتؓ سے محمد ؐ نعت پاک سنا کرتے تھے اور حسّان بن ثابتؓ دشمنان اسلام کو تیغ وتلوار سے نہیں بلکہ نعتیہ اشعار سے جواب دیاکرتے تھے۔انہوں نے کہا کہ رسول ؐ کی محبت میں ڈوب کر ہی اشعار کہے جاسکتے ہیں اور ہمارے اکابرین نبی اکرمؒ کی محبت میں ڈوب کر اشعار کہتے تھے اور آپؒ سن کر بہت خوش ہوتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سیرت کے جلسوں میں علماء کرام نثر کے ذریعہ سیرت پاک ؐ کو عام کرتے ہیں اسی طرح شعرا ء کرام بھی اشعار کے ذریعہ سیرت کو اجاگر کرتے ہیں جن کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔حاجی رفیق احمد انصاری نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ امسال یہاں دوسرا نعتیہ مشاعرہ ہے اور یہ سب مقامی لوگوں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے جن میں حاجی ابن حسن اور ہمارے تمام ساتھی مبارک باد کے مستحق ہیں ۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *