بابری مسجد کی شہادت کی 25ویں برسی پرآج یوپی میں الرٹ

Babri-Masjid
بابری مسجدکی شہادت کی آج6دسمبرکو25ویں برسی ہے۔اس کے مدنظرریاست اترپردیش میں،فیض آباداورایودھیامیں ہائی الرٹ جاری کیاگیاہے۔پولس کپتان ڈی جی پی سلکھان سنگھ کے دفترسے جاری ہدایت کے مطابق ریاست بھرمیں آج تمام پٹاخہ دکانیں بندرہیں گی۔ساتھ ہی شراب اوراسلحہ دکانوں پرخصوصی نظررکھنے کیلئے تمام ضلع پولس سربراہان کوکہاگیاہے۔اس کے علاوہ انہیں یہ بھی ہدایت دی گء ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کے تمام حساس مقامات بشمول ریلوے اسٹیشن، بس اسٹینڈوں ، ہوٹلوں ، لاج ، عوامی جگہوں جہاں اکثربھیڑرہتی ہے، پرخصوصی نگرانی رکھی جائے ۔
عیاں رہے کہ ایودھیامتنازعہ ڈھانچہ گرائے جانے کے بعد25سال گزرچکے ہیں، لیکن رام جنم بھومی اوربابری مسجدتنازعہ اب بھی عدالتی فیصلے کے انتظارمیں ہے۔الہ آبادہائی کورٹ نے متنازعہ زمین کوتین حصوں میں تقسیم کرکے تنازعہ کا نپٹارہ کیاتھا، لیکن اب معاملہ سپریم کورٹ میں ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *