آئی ایس کے خاتمہ کے بعدعراق میں 38دہشت گردو ں کوپھانسی

hanging
عراق میں 14دسمبرکو38سنی دہشت گروں کوپھانسی پرلٹکادیاگیا۔انہیں دہشت گردی کے معاملے میں موت کی سزاملی تھی۔وزارت انصاف کے مطابق،ان دہشت گردوں کوجنوبی عراق کے نصیریہ شہرکے ایک جیل میں پھانسی دی گئی۔اس سے پہلے 24ستمبرکو42دہشت گردوں کوپھانسی دی گئی تھی ۔انہیں سیکوریٹی اہلکاروں کے ممبران کوقتل اورکاربم دھماکوں کیلئے یہ سزاملی تھی۔انسانی حقوق گروپوں نے عراق میں اس طرح کی پھانسی کی سزادینے کی مخالفت کی ہے۔25ستمبرکے بعددہشت گردوں کوپھانسی دینے کی یہ سب سے بڑی سزاہے۔اس دن 42دہشت گردوں کوپھانسی پرلٹکایاگیاتھا۔ایمنیٹسی انٹرنیشنل نے بھی کہاہے کہ آئی ایس کے خلاف عراق کوملی جیت پردہشت گردوں کواس طرح پھانسی دیناایک داغ کی طرح ہے۔کیونکہ اس سے انتقام کی بوآتی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *