افرازل قتل معاملہ:ادے پورمیں دفعہ144نافذ،انٹرنیٹ سروس بند

sambhulal-afrazul
راجستھان پولس نے مغربی بنگال کے افرازل کے قتل کولیکرسوشل میڈیاپرافواہ پھیلانے کے معاملے میں 6لوگوں کوگرفتارکیاہے۔پولس نے ماحول کوخراب ہوتے دیکھتے ہوئے راجسمنداورادے پورضلعوں میں دفعہ 144نافذکرنے کے ساتھ موبائل انٹرنیٹ سروس پرپابندی لگادی ہے۔ادے پور کے آئی جی آنندسریواستو نے بتایاکہ افرازل کے قتل کے بعدسوشل میڈیاپرکچھ نفرت پھیلانے والے پیغام بھیجے جارہے تھے ۔اس کودیکھتے ہوئے راجسمنداوردے پورضلعوں میں دفعہ 144نافذکردیاگیاہے۔اشتعال انگیزپوسٹ ڈالنے اورافواہ پھیلانے کے معاملے میں اب تک کل چھ لوگوں کوگرفتارکیاگیاہے۔ان میں سے چارلوگوں کوراجسمنداوردوکوادے پورسے گرفتارکیاگیاہے۔
سریواستو نے بتایاکہ پولس کوجانکاری ملی تھی کہ کچھ لوگ قتل کے ملزم شنبھولال ریگرکے حمایت میں آج 14دسمبرکوراجسمندمیں جلوس نکالنے کی تیاری کررہے ہیں۔ان میں سے کچھ لوگ فیس بک ، وہاٹس ایپ اوردوسرے سوشل میڈیاکے ذریعہ تنازعہ پیداکرنے اورماحول بگاڑنے میں لگے تھے۔اس کودیکھتے ہوئے پولس تاریخی قدم اٹھائے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *