ٹی وی چینلوں کوکنڈوم کے اشتہارات رات 10سے صبح 6بجے تک ہی دکھانے کاحکم

condoms
وزارت اطلاعات ونشریات نے ٹی وی چینلوں کوایک ایڈوائزری جاری کیاہے،جس میں کنڈوم کے اشتہارات کودن کے وقت میں دکھانے سے منع کیاگیاہے۔ایڈوائزری میں کابینہ وزیراسمرتی ایرانی کی قیادت والے وزارت اطلاعات ونشریات نے کہاکہ کنڈوم اشتہارات صرف رات 10بجے سے صبح 6بجے تک ہی دکھائے جائیں۔وزارت اطلاعات ونشریات نے کنڈوم کے اشتہاروں کولیکرآرہی شکایتوں کے بنیادپریہ فیصلہ دیاہے۔وزارت نے کہاکہ یہ اشتہارات بچوں کیلئے صحیح نہیں ہے۔بچوں کوفحش اورمتضادموضوعات وچیزوں سے دوررکھنے کیلئے ان اشتہارات کودیرشب میں ٹی وی پردکھایاجاناچاہئے۔
وزارت نے یہ بھی کہاکہ اگرکوئی بھی ٹی وی چینلوں کواس حکم کی خلاف ورزی کرتے پایاگیاتوان پرسخت کارروائی کی جائے گی۔یہ کارروائی کیبل ٹیلی ویزن نیٹ ورک ضابطے کے مطابق ہوگی۔
واضح ہوکہ 11دسمبرکونیوزبراڈکاسٹرس ایسوسی ایشن اورانڈین براڈکاسٹنگ فاؤنڈیشن کوایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے وزارت نے کہاکہ ٹی وی چینلوں پرکنڈوم کے اشتہارات کے خلاف مل رہی شکایتوں کی بنیادپریہ فیصلہ لیاگیاہے۔شکایتوں میں باربار یہ بات کہی جارہی تھی کہ ایسے اشتہارات فحش اورنامناسب ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *