اداکارہ سوروین چاولہ نے خفیہ شادی کی

surveen-chawla
فلم ستاروں میں ابھی وراٹ کوہلی اورانوشکاشرماکی اٹلی میں خفیہ شادی کی بات چل ہی رہے ۔دونوں کی شادی کے بعدریسپنشن شادی کی پارٹی چل رہی ہے ۔ایسے میں بالی ووڈ کی ایک اوربولڈ ہیروئین نے فینس سے چھپاکرشادی کرکے سب چونکادیاہے۔یہ ہیروئین کوئی اورنہیں بلکہ فلم ’ہیٹ اسٹوری 2‘ میں بولڈاداؤں سے لائم لائٹ میں آئی سوروین چاولہ ہیں۔
اداکارہ سوروین نے اپنے لونگ ٹائم بوائے فرینڈ اکشے ٹھکّرسے شادی کی ہے۔سوروین چاولہ نے سوشل میڈیاپرشادی کی تصویرپوسٹ کرتے ہوئے شادی کاآفشےئل اعلان کیاہے۔شادی کے بعدایک تصویرسوشل میڈیاپرپوسٹ کرتے ہوئے سوروین شادی کی جانکاری فینس کودی ہے۔لال جوڑے میں شوہرکے ساتھ خوبصورت تصویرپوسٹ کرتے ہوئے سوروین نے لکھاکہ ’ایک عام سی زندگی کے بیچ میں میری کہانی بھی کسی پری سے کم نہیں ہیں‘۔
عیاں رہے کہ سوروین نے ہندی فلموں کے ساتھ پنجابی ، تمل اورتیلگوفلموں میں بھی کام کیاہے۔اس کے ساتھ ہی سوروین نے کئی ٹیلی ویزن شوزبھی بطورہیروئن کام کیاہے لیکن انہیں سب سے زیادہ ’ہیٹ اسٹوری 2‘ کے بولڈرول کیلئے ہی جاناجاتاہے۔
ذرائع کے مطابق ،بتایاجاتاہے کہ سوروین 2013میں ایک کامن فرینڈکے ذریعہ اکشے سے ایک ملاقات کی اورجلدہی دونوں نے میں پیارہوگیا۔دونوں نے 2015میں ہی شادی کرلی تھی،جس میں صرف خاندان والے اوران کے قریبی دوست شامل ہوئے تھے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *