اداکارہ سونم کپورنے ماہواری پرکی بات چیت

sonam-kapoor
بالی ووڈ ادکار انل کپورکی بیٹی اداکارہ سونم کپورنے اپنی دادی کولیکرایک خلاصہ کیاہے۔دراصل سونم کپورنے ماہواری سے متعلق اپناتجربہ شیئرکیاہے۔سونم نے بتایاکہ بچپن میں ماہواری کے دوران ان کی دادی ان پرکئی بندشیں لگاتیں تھیں۔
سونم کپورکے مطابق،ان کی دادی انہیں کچن اورمندرمیں انٹری کرنے سے صاف منع کردیتی تھیں۔سونم نے آگے بتایاکہ جب شہرمیں لڑکیوں پراتنی پابندی تھی توگاؤں میں لڑکیوں کا کیاحال ہوتاہوگا،یہ توسمجھ سکتے ہیں۔
ڈیلی ہندوستان کے مطابق، سونم نے آگے کہاکہ لوگ ماہواری کے بارے میں بات نہیں کرناچاہتے،وہ اس ٹاپک پربات کرنے سے کتراتے ہیں۔حلانکہ شہرمیں لڑکیوں کیلئے یہ عام بات ہے۔جب میں مہیشورمیں فلم کی شوٹنگ کررہی تھی تب وہاں کے لوگوں کی ماہواری کولیکراگنورینس دیکھ کرمیں حیران رہ گئی تھی۔ہاں، لیکن جب پبلک فیگراس معاملوں پربات کرتاہے توان پراثرضرورپڑتاہے‘۔
سونم کی پروفیشنل لائف کے بارے میں بات کریں تووہ جلدہی فلم ’پیڈمین‘میں نظرآنے والی ہیں۔فلم میں ان کے اپوزٹ اکشے کمارہیں۔یہ فلم 26جنوری کوریلیزہونے والی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *