دہلی میں پانی کے بل میں 20فیصدی اضافہ

kejriwal
دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال کی قیادت والے دہلی جل بورڈ نے آج 26دسمبرکوپانی کاقیمتوں میں 20فیصداضافی تجویزکومنظوری دے دی۔اس کے ساتھ ہی اس پرسیاست شروع ہوگئی ہے۔میٹنگ میں شامل جل بورڈ کے رکن اوربی جے پی پارشدجے پرکاش نے کہاکہ میٹنگ میں وزیراعلیٰ کیجریوال بھی موجودتھے اوران کی منظوری کے بعد جل بورڈ نے پانی کی قیمتوں میں اضافے کوپاس کیا۔حالانکہ عام آدمی پارٹی کے لیڈرنگیندرشرما نے ٹویٹ کرکے کہاکہ جن لوگوں کومفت میں پانی فراہم کئے جارہے ہیں یعنی 20ہزارلیٹرتک جواستعمال کررہے ہیں ان کے لئے تیسرے سال بھی پانی مفت جاری رکھاگیاہے۔انہو ں نے کہاکہ جولوگ 20ہزارلیٹرسے زیادہ پانی استعمال کررہ ہیں ان کے پانی اورسیورچارج میں 20فیصداضافی تجویزکومنظوری دی گئی ہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *