یوپی کے بریلی میں خاتون کی بھوک سے موت

sakeena
ریاست اترپردیش کے بریلی میں خاتون کی موت ہوگئی ہے۔دراصل خاتون کی طبیعت خراب تھی اوروہ راشن لینے نہیں جاپائی تھی۔کئی دنوں سے سکینہ بیمارتھی اورکھانابھی نہیں کھاپائی تھی۔ان کے شوہرکاکہناہے کہ کئی دنوں سے کھانانہیں ملنے کی وجہ سے ان کی بیوی کی طبیعت خراب ہوئی تھی۔’این ڈی ٹی وی ‘کے مطابق، خاتون کے شوہرکاکہناہے کہ ان کی بیوی سکینہ کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے خودراشن نہیں لینے جاپائی تھیں اورشوہرراشن نہیں دیاگیا۔فنگرپرنٹ نہیں ہونے کی وجہ سے ان کے شوہرکوان کے نام پربنے بی پی یل کارڈ کاراشن نہیں دیاگیا۔یوپی میں یوگی سرکاربننے کے بعدسے نئے سرے سے راشن کارڈ بنے اوربایومیٹرک مشین انگوٹھالگانے کے بعدہی راشن دیاجاتاہے۔ادھرایس ڈی ایم کاکہناہے کہ معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے۔
عیاں رہے کہ گزشتہ دنوں جھارکھنڈ کے سمڈیگامیں بھی بھوک سے ایک 11سالہ بچی سنتوشی کی موت ہوگئی تھی۔سنتوشی کی ماں کواس کاآدھارلنک نہیں ہونے کی وجہ سے راشن ڈیلرنے راشن نہیں دیاتھا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *