بی جے پی لیڈروں کے نشانے پر رہے ویر بھدر سنگھ

virbhadra-singh

ہماچل پردیش میں انتخابی مہم کا اختتام ہوا۔ 9 نومبر کو ووٹنگ ہونا ہے۔ آخری مرحلے کی مہم میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار ویر بھدر سنگھ نے کنیہا رکے جلسہ عام کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی ان کی ہستی مٹانا چاہتے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ مرکز کے اشارے پر تین تین جانچ ایجنسیاں انھیں پریشان کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔ میر ے خلاف فرضی مقدمے بنائے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امت شاہ کے بیٹے کی آمدنی ایک سال میں 50 ہزار سے 80 کروڑ ہوگئی لیکن مرکزی سرکار ان سے کچھ نہیں بولتی۔
واضح ہو کہ اس الیکشن میں بی جے پی کے سبھی لیڈروں کا نشانہ ویر بھدر سنگھ رہے ہیں، ان پر بی جے پی کے سبھی لیڈر حملہ آور ہوئے۔ الیکشن کے پرچار کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس بار ہماچل میں بی جے پی نے197 ریلیاں کی ہیں جبکہ کانگریس محض 110 ریلیاں ہی کرسکی ۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *