وراٹ کوہلی 29برس کے ہوگئے

virat-kohli
ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اورہرفن مولابلے بازوراٹ کوہلی کا جنم دن ہے۔رواٹ کوہلی کاجنم 5نومبر1988کودہلی میں ہوا۔وہ آج 29سال کے ہوگئے ہیں۔وراٹ جب میدان پرہوتاہے توبڑے بڑے گیندبازوں کی حالت خراب ہوجاتی ہے۔پچھلے دوسالوں سے وراٹ کوہلی نے شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے کئی ریکارڈ بنائے ہیں۔صرف کپتان کے طورپرنہیں بلکہ ایک کھلاڑی کے طورپربھی کوہلی کرکٹ شائقین کادل جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ایک انٹرویوکے دوران وراٹ کوہلی نے کہاتھاکہ اس دن وہ سب سے زیادہ خوش ہوں گے،جس دن زیادہ سے زیادہ بچے کرکٹ کھیلیں گے اوریہ کہیں گے کہ وہ وراٹ کوہلی جیسابنناچاہتے ہیں۔کوہلی کا یہ خواب پوراہوتے دکھ رہاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *