تلنگانہ میں دلتوں پر بربریت جاری

telangana-dalit-men-abused
ملک میں دلتوں پرظلم وستم اورناانصافی رکنے کا نہیں لے رہاہے۔لگاتارکہیں نہ کہیں دلتوں پرحملے ہورہے ہیں۔ایساایک اورواقعہ سامنے آیاہے۔تلنگانہ میں بھرت ریڈی نام ایک مقامی لیڈرنے دودلتوں کومبینہ طورپردھمکی دی اوران کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیاگیا۔یہ واقعہ نظام آبادضلع کے ابھانگاپتنم گاؤ ں کی ہے۔اتناہی نہیں لیڈرنے متاثرہ دلت کوایک چھوٹے تالاب میں گھسنے کیلئے مجبورکیاگیا۔بتایاجارہاہے کہ یہ واقعہ دسمبرمہینے کی ہے ،جس کاویڈیواب سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہے۔جسے اب ٹیلی ویژن پردکھایا جارہاہے۔نوی پیٹ تھانہ کے سب انسپکٹرجے نریش نے کہاکہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد،مدیگاریزویشن پوراٹاسمیتی نے پولس نے فریادکی اورایک شکایت درج کرائی ہے۔انہو ں نے کہاکہ شکایت کے ذریعہ ایک مقامی کاروباری بھرت ریڈی کے انصاف ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *