اداکارورون دھون کوفینس کی تمناپوری کرنامہنگاپڑا

mp-varun-dhavan
اداکارورون دھون اپنے فینس کوخوش کرنے کاکوئی بھی موقع گنوانانہیں چاہتے ہیں۔لیکن اس باران کے لئے فینس کی ایک تمناپوری کرنامہنگاپڑگیا۔فلمی ستاروں کواپنی ذمہ داری سمجھنی چاہئے،نہ صرف فینس کے تئیں بلکہ سماج کے تئیں بھی۔فینس کی کسی بھی ڈیمانڈکوپوراکرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے کیونکہ سیکوریٹی سب سے پہلے ہے۔ایساہی کچھ بالی ووڈ اداکارورون دھون کے ساتھ بھی ہوا۔ورون دھون ٹریفک سگنل پراپنے فینس کی درخواست پراتنامتاثرہوگئے کہ آٹومیں بیٹھی اس فینس کے ساتھ سیلفی کھنچنے لگے وہ خودکارمیں بیٹھے تھے۔لیکن ان کے اس کارنامے سے ممبئی پولس نے دیکھالیا اورورون دھون اس کا خمیازہ چالان کے طورپراداکرناپڑا۔چالان کے ساتھ ہی پولس نے انہیں ایسانہ کرنے کی صلاح بھی دے دی ہے۔یہی نہیں ،ممبئی پولس نے اس کی جانکاری اپنے ٹوئٹرہینڈل پردی ہے۔ممبئی پولس کے آفیسئل ٹویٹرہینڈل ایک اسنیپ شاٹس شیئرکئے گئے ہیں،جس میں ورون سڑک پرسیلفی اسٹنٹ کرتے نظرآرہے ہیں۔اس میں اداکارکارکی کھڑکی سے تھوڑاباہرنکل کرآٹورکشہ پرسواراپنی ایک خاتون فینس کے ساتھ سیلفی لیتے دکھ رہے ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *