ریسرچ اسکالرعظمیٰ اجمل کو ’ینگ جیوگرافر‘ کا ایوارڈ

Uzma-Ajmal
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبۂ جغرافیہ کی ریسرچ اسکالر عظمیٰ اجمل نے وسائل، آبادی، علاقائی منصوبہ بندی اور ترقی کے موضوع پر راجستھان جیوگرافیکل ایسوسی ایشن کی 45ویں قومی کانفرنس میں اپنا تحقیقی مقالہ پیش کیا جس کا موضوع تھا ’’آس پاس کا ماحول:اعظم گڑھ شہر میں منصوبہ بندی کے لئے پڑوس کے خطرہ سے دوچار علاقوں کا جائزہ‘‘۔ راجستھان یونیورسٹی ، جے پور میں منعقد مذکورہ کانفرنس میں عظمیٰ اجمل کو ان کے بہترین تحقیقی مقالہ کے لئے ’ینگ جیوگرافر‘ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ عظمیٰ اجمل فی الحال علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبۂ جغرافیہ میں ڈاکٹر صالحہ جمال کی نگرانی میں پی ایچ ڈی کررہی ہیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *