یوم تعلیم پرمولاناآزادکویادکیاگیا

education-day
ریاست مہاراشٹرمیں اقراء اردواسکول حمزہ پلاٹ آکولہ میں اولین وزیرتعلیم مجاہدآزادی مولاناابوالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر’یوم تعلیم ‘کی شکل میں تہذیبی پروگرام کاانعقادکیاگیا،جس میں طلباکرام کا مشترکہ پروگرام پیش کیاگیا۔طلبانے مجاہدآزادی مولاناابوالکلام آزادکی سوانح عمری اوران کی ملکی اورسماجی خدمات اورکارناموں پرروشنی ڈالی ۔پروگرام کی صدارت الحاج محمدذاکر(سکریٹری وصدرمدرس اقراء اردواسکول آلولہ)نے کی۔پروگرام کا آغازجماعت نہم کے طالب علم توقیرشاہ جہانگیرشاہ نے تلاوت قرآن پاک سے کیا۔زنیرہ عنبرجہانگیرشاہ جماعت پنجم نے نعت پاک پیش کیا،اس پروگرام میں مہوش آفرین محمدشریف جماعت ہشتم،تحریم فاطمہ دستگیرجماعت نہم، صمیمہ عدین محمدناصرجماعت دہم ودیگرطلبانے مولاناابوالکلام آزاد کے حالات زندگی کوبیان کیا۔
صدرنے طلبائی رہنمائی وہمت افزائی کیں، پروگرام کی نظامت سعوداحمدخان نے اوراظہارتشکرمحمدعلیم نے کیا۔پروگرام کوکامیاب بنانے کیلئے اقراء اردوپرائمری اسکول اکولہ کے صدرمدرس سیدمجاہدحسین نے تمام اساتذہ کرام وغیرتدریسی عملہ کومبارکبادپیش کیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *