داعش کی یرغمال بنی25نرسوں پرمبنی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کاٹریلرایکشن سے بھررپور

دبنگ خان سپراسٹارسلمان اورموجودہ حسن کی ملکہ کٹرینہ کیف کی آنے والی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘کاگزشتہ 7نومبرکوٹریلرریلیزہوچکاہے۔سال 2012میں آئی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘کے بعدناظرین اوران کے فینس کوایک بارپھرسلمان خان اورکٹرینہ کیف کی زبردست کیمسٹری ایک ساتھ دیکھنے کوملے گی۔
ٹریلرکی شروعات
فلم کا ٹریلرعراق میں شوٹ کئے ایک سین کے ساتھ شروع ہوتاہے،جس میں پیچھے سے ایک آوازآتی ہے جوکہتی ہے ’جب سے دنیابنی ہے تب سے ہرکونے میں صرف ایک ہی جنگ ہوئی ہے صحیح اورغلط کی ۔۔۔روشنی اوراندھیرے کی‘۔ٹریلرمیں آئی ایس کے کمانڈر25ہندوستانی نرسوں کوبندھک بنالیتے ہیں،جس کے بعدٹائیگرسلمان خان کوان یرغمال نرسوں کوآئی ایس کے قبضے سے چھڑانے کیلئے کہاجاتاہے۔ان نرسوں کی زندگی بچانے کیلئے کیمپ میں گھسنے کے بعدٹائیگرکے پاس صرف دودن ہیں اورانہیں دودنوں میں یہ ہندوستانی جاسوس اس کارناموں کوانجام دیتاہے۔لیکن اس میں وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ ان کا ساتھ دے رہی ہیں پاکستانی جاجوس زویایعنی کٹرینہ کیف۔ایکشن سین اوراڑتی ہوئی گاڑیاں سلمان کے فینس کوکافی پسندآنے والی ہے۔
ٹریلرکادوسرا ڈائیلاگ ہے’شکارتوسب کرتے ہیں، لیکن ٹائیگرسے بہترشکارکوئی نہیں کرتا۔۔۔‘یہ ہے فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ اوراسی ڈائیلاگ سے صاف ہے ٹائیگریعنی سلمان خان اس فلم میں اپنے فینس کے لئے کیالارہے ہیں۔سلمان کے فینس کافی دنوں سے ان کی اس فلم کے ٹریلرکاانتظارکررہے تھے اورآخرکاریہ سامنے آہی گیاہے۔اس ٹریلرمیں سلمان خان دھواں دھارایکشن سین کرتے نظرآرہے ہیں ،تووہیںایک بارپھرپاکستانی جاسوس کے کردارمیں نظرآنے والی کٹرینہ کیف بھی زبردست اسٹنٹ سین کرتی دکھ رہی ہیں ۔ٹریلرمیں صاف کردیاگیاہے کہ یہ فلم سچی واقعات سے متاثرہے۔

 

 

 

 

 

 

یہ فلم 22دسمبرکوباکس آفس پرریلیزہونے والی ہے۔’ٹائیکرزندہ ہے ‘کاٹریلرآتے ہی فینس میں فلم کولیکرکافی بے چینی بڑھ گئی ہے۔کیونکہ ٹریلرسے معلوم ہوتاہے کہ فلم کئی معنوں میں خاص ہو گی۔یادرہے کہ ’ٹائیگرزندہ ہے‘ اس سے پہلے آئی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘ کاسیکویل ہے توظاہرہے کہ پہلی فلم جہاں ختم ہوئی تھی، وہیں سے ’ٹائیگرزندہ ہے‘کی کہانی شروع ہوگی۔ڈائریکٹرعلی عباس ظفرنے کچھ ریئل لائف واقعات سے جوڑکرفلم کوآگے بڑھایاہے۔فلم میں سلمان خان نے 17سال سے لیکر70سال کے آدمی کاکردارنبھایاہے۔اسلئے سلمان اپنے نئے لک اورایکشن سے فینس کوحیران کرنے والے ہیں۔فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘ایکشن ، رومانس اورڈراماسے بھرپورہے۔اس فلم سے جڑی ہربڑی اپڈیٹ کودونوں کی اسٹارزکے ساتھ ڈائریکٹرعلی عباس ظفرسوشل میڈیاپرشیئرکرتے آئے ہیں۔حال ہی میں فلم کے ڈائریکٹرنے کٹرینہ کی ایک فوٹوشیئرکی ہے۔کٹرینہ فلم میں آئی ایس آئی ایجنٹ ہیں ،جوایک رائایجنٹ کے پیارمیں پڑجاتی ہیں۔فلم کیلئے کٹرینہ نے کئی ایکشنزسنس دیئے ہیں ،جودیکھنے کے لائق ہوں گے۔
عامرخان کی نقشے قدم پرچلتے ہوئے سلمان کی فلم اس بارکرسمس کے موقع پرریلیزہوگی۔حالانکہ ’ٹیوب لائٹ‘بھی عیدپرریلیزہوئی ۔۔۔لیکن کرسمس کی چھٹیاں فلم ریلیزکیلئے کئی معنی میں بہترمانی جاتی ہیں۔غورطلب ہے کہ عامرخان کی فلمیں دنگل،گجنی،تھری ایڈئٹس،تارے زمیں پر،وغیرہ کرسمس کے آس پاس ہی ریلیزہوئیں تھیں اورسپرہٹ ہوئی تھیں۔پچھلی فلم ’ٹیوب لائٹ‘میں سلمان خان کاکردارکافی گاندھی وادی تھا،جوکہ ناظرین کوپسندنہیں آیا۔نئی فلم ’ٹائیگرزندہ ہے‘میں دبنگ خان واپس اپنے ایکشن اوتارمیں نظرآئیں گے،جس میں فینس انہیں سب سے زیادہ پسندکرتے ہیں۔
معروف اداکارسلمان خان اکیلے ایسے اسٹارہیں،جن کی فلموں کے جب بھی سیکویل بنتے ہیں اورسپرہٹ ہوتے ہیں۔چاہے وہ دبنگ ہویاجڑواں۔’ایک تھاٹائیگر‘کی سیکویل ’ٹائیگرزندہ ہے‘کے بعدسلمان کی وانٹیڈ2،کک 2کے بھی آنے کی باتیں ہورہی ہیں۔ہالی ووڈ فلموں کے شوقین فینس کوبھی ٹائیگرزندہ ہے ،ضرورپسندآئے گی،کیونکہ فلم میں زبردست ایکشن سنس کیلئے اس میں ہالی ووڈ ایکشن ڈائرکٹرس کولایاگیاہے۔

 

 

 

 

 

 

’ٹائیگرزندہ ہے ‘کی کہانی
اس سال سلمان خان کی دوسری فلم ہوگی’ٹائیگرزندہے‘ جسے لیکرناظرین شدت سے انتظارکررہے ہیں۔کچھ دنوں پہلے ہی سلمان نے اپنی فلم پربات کرتے ہوئے کہاتھاکہ ’ٹائیگرزندہ ہے‘ریئل لائف واقعات پرمبنی ہوگی،یہ پہلی فلم ’ایک تھاٹائیگر‘سے کہیں بڑی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق ،’ٹائیگرزندہ ہے‘کی کہانی کے تارعراق اورسیریامیں تباہی مچانے والے دہشت گردتنظیم آئی ایس آئی سے جڑے ہیں۔اس دہشت گردتنظیم نے کچھ دنوں پہلے عراق میں رہ رہی 25ہندوستانی نرسوں کوبندھک بنالیاتھا۔لیکن حکومت ہندنے اپنی سفارتی سمجھداری سے سبھی نرسوں کوچھوڑوالیا۔اس واقعہ میں عراق میں ہندوستانی سفیربی بی تیاگی ایک ہیروکی طرح ابھرے تھے۔لہٰذا،فلم میں کہیں نہ کہیں سلمان خان کاکرداربی بی تیاگی جیساہی ہوگا۔۔۔۔تودہشت گردوں کے چنگل سے بندھکوں کوچھڑواکرہندوستان کی زمین پرلائے گا۔اس کام میں کٹرینہ کیف سلمان خان کی مددکرتی دکھیں گی۔
بہرحال کوئی شک نہیں علی عباس ظفراس کہانی کوعمدہ طریقے سے پیش کریں گے۔لیکن کہیں نہ کہیں یہاں ہمیں ایئرلفٹ سے رنجت کتیال۔۔یعنی اکشے کمارکی یادآرہی ہے۔فلم کی شوٹنگ مورکومیں ہوئی اورزیادہ ایکشن سنس مورکومیں فلمائے گئے ہیں۔فلم میں عراق اورسیریادکھانے کیلئے ڈائرکٹرنے ابوظہبی میں شوٹنگ کی ہے۔ابوظہبی کے کئی الگ الگ لوکیشنز پرشوٹنگ کی گئی ہے۔’ٹائیگرزندہ ہے‘کے ایکشن سنس میں ہالی ووڈ تکنیکیوں کوشامل کیاگیاہے۔جن کی قیادت ایکشن ڈائرکٹرٹام اسٹروتھرنے کی ہے۔
پچھلی فلم’ایک تھاٹائیگر‘کی طرح یہاں بھی سلمان خان-اویناش سنگھ راتھوڑ(ٹائیگر) اورکٹرینہ کیف زویاکے کردارمیں نظرآئیں گے۔ایک تھاٹائیگر’سے کہیں آگے ہے:علی عباس ظفرکے ڈائریکشن بن رہی یہ فلم فل ایکشن ہوگی ،یہ توڈائرکٹرنے پہلے ہی بتادیاتھا۔ماناجارہاہے کہ یہ فلم ایکشن اوراسٹنٹ کے معاملے میں ’ایک تھاٹائیگر‘ سے کہیں آگے ہے۔فلم کے کئی لوکیشن زیروڈگری درجہ حرارت والے بھی ہیں،جبکہ کئی سین چلچلاتی گرمی میں شوٹ کیاگیاہے یعنی سپراسٹارسلمان خان اورکٹرینہ کیف کافی مشقت کے ساتھ شوٹنگ کئے ہوں گے۔

Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *