معین الدین احمد آرٹ گیلری میں آرٹ نمائش کااہتمام

art-exhibition
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی( اے ایم یو) کے معین الدین احمد آرٹ گیلری میں ایک آرٹ نمائش لگائی گئی جس کا افتتاح ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر محمد زاہد کے بدست عمل میں آیا۔ نمائش کا انتظام و انصرام پروفیسر بدر جہاں نے کیا جس میں آرٹسٹ شیبا مشکور، ہینا سینی اور سعدیہ کی پینٹنگس، اسکیچ، ڈیجیٹل آرٹ ، دیواری پینٹنگس وغیرہ کے فن پارے شامل تھے جنھیں ناظرین نے کافی پسند کیا۔
آرٹسٹ شیبا مشکور نے نمائش کے انعقاد کے لئے پروفیسر بدر جہاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس نمائش سے ان کی ہمت افزائی ہوئی۔ انھوں نے کہاکہ آرٹ سماجی، جذباتی اور سیاسی خیالات کے اظہار کا ایک خوبصورت وسیلہ ہے اور ہم نے اپنے فن پاروں کے ذریعہ یہ پیغام دینے کی کوشش کی کہ ایک مثبت خیال روزمرّہ کی زندگی پر بڑا اثر ڈال سکتا ہے۔ اس موقع پر فائن آرٹ شعبہ کی سربراہ پروفیسر مدھو رانی، پروفیسر ریحانہ خسرو اور پروفیسر ریشما بیگم بھی موجود تھیں۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *