وزیرخارجہ سشماسوراج نے پاکستانی شہری کومیڈیکل ویزادینے کااعلان کیا

sushma-swaraj
ہندوستان کی وزیرخارجہ شسماسوراج نے انسانیت دکھاتے ہوئے ایک بارپھرپاکستانی لڑکے کومیڈیکل ویزادینے کا اعلان کیاہے۔نوجوان نے کچھ پہلے ہی وزیرخارجہ سشماسوراج سے ہندوستان میں آکرعلاج کرانے کی اجازت مانگی تھی۔نوجوان نے سشماسوراج کواس بابت ٹویٹ کرکے لکھاتھاکہ’’اللہ کے بعدآپ ہی ہماری آخری امیدہیں،ہماری مددکریں‘‘۔شاہ زیب اقبال نامی نوجوان نے پاکستان میں ہندوستانی ہائی کمشنرسے اپنے بھائی کے لیورٹرانسپلانٹ کیلئے ہندوستان کا ویزامانگاتھا۔
بہرکیف شاہ زیب اقبال کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے وزیرخارجہ شسماسوراج نے ٹویٹ کرانہیں ویزادینے کی بات کہی ہے۔انہو ں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ ہندوستان تمہیں ناامیدہونے نہیں دے گا۔میں نے اسلام آ بادمیں ہندوستانی ہائی کمشنرسے تمہارے خاندان سے فوراً ویزاجاری کرنے کوکہاہے۔انہوں نے کشورسلطانہ نام کی خاتون ،جنہیں نوائیڈاکے ایک اسپتال میں لیورٹرانسپلانٹ کراناہے،کوبھی ویزادینے کیلئے کہاہے۔وزیرخارنہ نے یوم آزادی کے موقع پرکہاتھاکہ ہندوستان انسانیت کودھیان میں رکھتے ہوئے پاکستان کے ہرمریض کیلئے فوری طورپرویزافراہم کرانے کی ہرممکن کوشش کرے گا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *