شاہ رخ لوٹے سیٹ پر، شیئرکیااگلی فلم سے اپنالک

SRK
بالی ووڈ کے سپراسٹار،کنگ آف رومانس شاہ رخ خان اپنے کولیکرکتنے سرگرم رہتے ہیں ،اس سے توہرکوئی واقف ہے۔حال ہی میں انہوں نے اپنا52واں جنم دن منایاتھا۔جشن یوم پیدائش منانے کے بعدشاہ رخ پھرایک اپنے کام پرلوٹ چکے ہیں اورممبئی میں اپنی اگلی فلم کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ڈائرکٹرآنندایل رائے کی اس فلم میں شاہ رخ کے لک کاان کے فینس بے صبری سے انتظارکررہے تھے۔شایداسی کودیکھتے ہوئے شاہ رخ نے اپنالک سوشل میڈیاپرشےئرکیاہے۔ٹویٹرپرفوٹوکے ساتھ کیپشن دیتے ہوئے شاہ رخ نے لکھا’آنندکی فلم کے سیٹ پراپنے شوٹ کا انتظارکررہاہوں‘۔اس تصویرمیں انہوں نے بلیک شرٹ پہنی ہے۔شاہ رخ کا یہ لک لوربوائے والے اندازکی یاددلاتاہے۔ان کا یہ لک سوشل میڈیاپروائرل ہورہاہے۔
عیاں رہے کہ آنندایل رائے کی فلم میں شاہ رخ ایک بونے شخص کا کرداراداکریں گے جس میں انہیں وی ایف ایکس کی مددسے بونادکھایاجائے گا۔فلم میں کٹرینہ کیف ا ورانشکاشرماکولیڈاداکارہ کے طورپرکاسٹ کیاگیاہے۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *