سری لنکاکے خلاف ناگپورٹیسٹ میں ہندوستان کی دھماکے دارجیت

team-india-won
ٹیم انڈیانے ناگپورٹیسٹ میں سری لنکاکوپاری اور239رنوں شکست دے کر3میچوں کی ٹیسٹ سیریزمیں 1-0سے برتری حاصل کرلی ہے۔وراٹ برگیڈ نے چوتھے دن سری لنکاکے بچے ہوئے 9وکٹ حاصل کرتے ہوئے جیت درج کرلی ہے۔سری لنکاکی پہلی پارمیں 205رنو ں کے جواب میں ٹیم انڈیانے 610رن بناکرپارختم کی اور405رنو ں کی ہمالیائی برتری حاصل کی، جس کے بعددوسری پاری میں بلے بازی کرنے اتری سری لنکاکی ٹیم 166رن پرآل آؤٹ ہوگئی۔
ناگپورٹیسٹ میں ٹیم انڈیانے گیندبازی اوربلے بازی دونوں ہی فارمیٹ میں مہمان سری لنکاکی جم کرخبرلیتے ہوئے جیت حاصل کی ہے۔میچ کے چوتھے دن مہمان ٹیم آج27نومبرکواپنی دوسری پاری میں 49.3اوورمیں 166رن پرآل آؤٹ ہوگئی ۔میچ میں اسے ایک پاری اور239رن کے فرق سے ہارجھیلنی پڑی۔ہندوستانی گیندبازوں کے شاندارکارکردگی کے آگے سری لنکاٹیم لگاتاروکٹ گنواتی رہی۔کپتان دنیش چندیمل سب سے زیادہ 61رن بنائے۔
بہرکیف ہندوستانی گیندبازوں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ناگپورٹیسٹ کے چوتھے دن سری لنکاکی پاری کوسمیٹ دیا۔تیسرے دن کے اسکورایک وکٹ پر21سے آگے کھیلنے اتری سری لنکاکے بلے بازوں کوچوتھے دن ہندوستانی گیندبازوں نے پچ پرپیرجمانے کاموقع نہیں دیا۔سری لنکائی کھلاڑی کوپویلین بھیجنے میں روندرجڈیجہ، ایشانت شرما، روی چندرن اشون اورامیش یادونے اہم رول اداکیا۔
Share Article

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *